21 جنوری 2015 - 08:42
عالم اسلام کے مسائل کے حل کے لیے تہران اور ریاض کے درمیان تعاون ضروری

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمحانی نے کہا ہے کہ تہران، ریاض کے ساتھ شفاف اور بامقصد بات چیت کے لیے تیارہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری علی شمحانی نے کہا ہے کہ تہران، ریاض کے ساتھ شفاف اور بامقصد بات چیت کے لیے تیارہے۔

منگل کے روز سعودی عرب میں متعین ایرانی سفیر حسین صادقی سے ملاقات کے دوران علی شمحانی نے یہ تبصرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا عالم اسلام کی موجودہ بحرانی صورت حال کے مد نظر ایران اور سعودی عرب جیسے ممالک کے درمیان مزید عملی تعاون کی ضرورت ہے۔

شمخانی نے کہا کہ تہران، ریاض کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام اہم امور اور مسائل کے مذاکرات کے ذریعے حل پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تہران کی خارجہ پالیسی میں سعودی عرب کے ساتھ دوستانہ مراسم کا قیام شامل ہے۔

علی شمحانی نے عالم اسلام میں فرقہ وارانہ بنیادوں پر ہونے والی لڑائیوں کی مذمت کی اور کہا کہ فرقہ واریت کے ناسور نے مسلم دنیا کو نہ صرف قیمتی جانوں سے محروم کیا بلکہ معاشی میدان میں بھی نقصانات سے دوچار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی تمام ممالک کے مشترکہ مسائل ہیں۔ تکفیری دہشت گرد گروہوں داعش اور القاعدہ سے تمام مسلم ممالک کو مل کر نمٹنا پڑے گا۔

/169